ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 97 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے 97 فیصد حصص کی کارگل ہولڈنگ لمیٹڈ نامی کمپنی کو اسٹرٹیجک فروخت کی منظوری دیدی۔

کابینہ نجکاری کمیٹی کااجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت ہوا،نجکاری کمیٹی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 97 فیصد حصص کی اسٹرٹیجک فروخت کیلیے کارگل ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے دی جانیوالی زیادہ سے زیادہ بولی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔

کارگل ہولڈنگ لمیٹڈ نے ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی خریداری کی آفر میں ساڑھے 43 کروڑ کے واجبات، 25 کروڑ روپے ان کیش جبکہ 3 کروڑ ملازمین کی گریجویٹی،بینیولنٹ فنڈکی مدمیں شامل ہیں۔ چیئرمین نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کے97 فیصد حصص کی اسٹرٹیجک سیل سے حکومت کو90کروڑ 50لاکھ روپے کی خالص آمدنی حاصل ہوگی۔