چین کا پاکستان سے 1500ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ

گوانگ ڈونگ کے 10 رکنی وفد نے چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا، سہولتوں پر اظہار اطمینان

چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولتوں پر تسلی کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

چین نے پاکستان سے 1500میٹرک ٹن چاول خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔


ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چاول کی خریداری کا معاہدہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی گرین ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے کراچی میں رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔

چینی وفد نے کراچی میں چاول پروسیسنگ یونٹ کا دورہ کیا اور سہولتوں پر تسلی کا اظہار کیا۔ چینی وفد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا۔
Load Next Story