بلوچستان میں جھڑپ میں4دہشت گرد ہلاک150راکٹ500کلو بارود برآمد

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشیں تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشیں تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیں۔ فوٹو: فائل

فرنٹیئرکورنے قلات کے علاقے منگچر میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں4 دہشت گردہلاک کردیے ،آپریشن میں 150راکٹ، 1500ڈیٹونیٹرز اور5سوکلو دھماکا خیز موادقبضے میں لے لیاگیا،مارگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص،6افغان باشندوں کوگرفتارکرلیاگیا،فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افرادجاں بحق،ایک زخمی ہوگیا۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور نے قلات کے علاقے منگچر میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن میں ایف سی کو وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مددبھی حاصل تھی، آپریشن کے دوران ایف سی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شیر افگن نے کامیاب آپریشن پرایف سی کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں امن کاقیام اولین ترجیح ہے دہشت گردوں کاآخر تک اورہرجگہ پر تعاقب کیاجائے گا۔


ترجمان کے مطابق ایف سی کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص اور8افغان باشندوں کوحراست میں لے لیا۔کوہلوسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کوہلو کے علاقے لالے زئی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اورآشنا کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا جبکہ ڈیرہ اﷲ یارکے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈیرہ اﷲ یارکے نواحی گائوں غلام سرور زہری میںکاروکاری کے الزام میں ملزم بہادرعلی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ(آ)کو مبینہ آشناسمیت قتل کردیااورفرار ہوگیا۔واقعے کے بعد مری قبائل نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کے برادر نسبتی عامر ماچھی کو قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر کیٹل فارم تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشیں تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیں۔خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر ایک بھائی خدابخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ دوسرابھائی واحد بخش زخمی
Load Next Story