ون ڈے سے ریٹائر ہونےوالے پاکستانی کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو کرس گیل کا خراج تحسین
شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کرس گیل
ریٹائر منٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،کرس گیل ۔فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔
ویسٹ انڈین بیٹسمین اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلیے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے کا اعلان قبل ازیں کردیا تھا، یوں میگا ایونٹ کا کینگروز کیخلاف کوارٹرفائنل ان کا آخری میچ ثابت ہوا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے آفریدی کے لئے کہا کہ آپ ایک پرجوش کرکٹر ہیں، جس نے دنیا بھرکے شائقین کوبھرپورتفریح فراہم کی، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، میں ریٹائر منٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔