ایم کیو ایم نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں کنور نوید جمیل کوامیدوار نامزد کردیا
ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل، ایم کیو ایم کے سینئر کارکن ہیں ,الطاف حسین ۔فوٹو: فائل
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ایم کیوایم کے سینئر رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے،
الطاف حسین نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں فیڈرل بی ایریااور لیاقت آباد سیکٹرز کے ذمے داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل، ایم کیو ایم کے سینئر کارکن ہیں وہ حیدرآباد کے ناظم، رکن قومی اسمبلی اور رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور اب رابطہ کمیٹی نے انھیں عوام کی خدمت کیلیے NA-246 سے نامزدکیا ہے جس کی میں توثیق کرتا ہوں۔کیا۔اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے.