کارکن بلدیاتی انتخاباتی کی تیاریاں شروع کردیں وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں امن وامان کی حالت بہت اچھی ہے اور ایسی صورتحال گزشتہ 20،30 سال میں بھی نہیں تھی، وزیر اعلیٰ سندھ
بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے ثابت کریں گے کہ عوام پی پی کے ساتھ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کے معاملے پر دورائے نہیں ہے، ہرصورت میں نہ صرف امن قائم کریں گے بلکہ جرائم پیشہ افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لاکرسزا بھی دلائیں گے۔
دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے اور گیس کی درآمد کے معاملے پراعتماد میں نہ لینے پرمشترکہ مفادات کونسل میں احتجاج کیا ہے، کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ حیدرآباد کے دوران صوبائی وزیرماہی گیری جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس سے خطاب اور پریس کانفرنس میں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن مناسب اور بلاامتیاز ہو رہا ہے، سندھ میں اس وقت اغوا برائے تاوان کا کوئی کیس نہیں،بھتہ خوری میں بھی کمی آئی ہے، کراچی میں پہلے یومیہ 8سے 10 افرار ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنتے تھے لیکن اب یہ شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد رہ گئی ہے، سب کو اعتراف کرنا چاہیے کہ سندھ میں امن وامان کی حالت بہت اچھی ہے اور ایسی صورتحال گزشتہ 20،30 سال میں بھی نہیں تھی،کراچی میں رینجرز موبائل پر حملے اور بوہری مسجد میں حملے کے ملزمان دو،چار روز میں پکڑ لیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت مشترکہ مفادات کونسل ہر3 ماہ میں ہونا چاہیے لیکن اس کے برعکس 2سال کے دوران صرف 3 بار ہی اجلاس بلایا گیا۔
4 اپریل کوپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدراوروزیراعلی سندھ نے بتایاکہ برسی کی تقریب ملک و صوبے کے حالات کے پیش نظر صبح نو بجے شروع کی جائے گی، برسی میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کسی نہ کسی اندازمیں شریک ہونگے اورخطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی پی پی کارکنان کے درمیان اختلافات کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کے درمیان اس حوالے سے اختلافات منظر عام پر نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کارکنان ایسے عمل کا حصہ بنے ہیں کیونکہ پی پی قیادت کارکنان کو ترجیح دے رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے ثابت کریں گے کہ عوام پی پی کے ساتھ ہے۔
قبل ازیں اجلاس سے تاج حیدر ،زاہد بھرگڑی،جام خان شورونے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں پریس کانفرنس کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے حیدرآباد پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن اور سینیر صحافی علی حسن کو سندھ حکومت کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کے لیے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔