الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا
ابتدائی فہرستیں21 تا 29مئی آویزاں رہیں گی، 22 جون تا 10جولائی اعتراضات نمٹائے جائینگے
حلقہ بندی کی ابتدائی فہرستوں کو21 مئی سے 29 مئی تک آویزاں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
RAWALPINDI:
الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن 28 جولائی کوجاری کیا جائے گا اوراس کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے جاری شیڈول سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا جبکہ صدر اور وزیر اعظم کو پرسنل سیکریٹریز کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کوبھی نوٹیفکیشن کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔ سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت حلقہ بندیوں کے سلسلے میں کیے گئے کام کے بعد ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں 20مئی سے تیارکی جائیںگی۔ ان حلقہ بندی ابتدائی فہرستوں کو21 مئی سے 29 مئی تک آویزاں کیا جائے گا۔