سونے کی قیمت 250 روپے گھٹ کر 63100 روپے تولہ ہوگئی

چاندی کی تولہ قیمت 30 روپے گھٹ کر1150 اور دس گرام 17.14 روپے گھٹ کر985.71 روپے ہوگئی۔

چاندی کی تولہ قیمت 30 روپے گھٹ کر1150 اور دس گرام 17.14 روپے گھٹ کر985.71 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1769 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔


مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 215 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت گھٹ کر 63100 اور دس گرام 54085 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت 30 روپے گھٹ کر1150 اور دس گرام 17.14 روپے گھٹ کر985.71 روپے ہوگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story