پاکستانی شائقین کیلیے ٹکٹوں کا خصوصی کوٹہ مختص ہوگا
ویزوں کے سلسلے میں حکومتوں کی بات چیت، بھارت کوسیریزکیلیے این او سی مل چکا
ذکا اشرف کی سری نواسن سے ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال فوٹو: فائل
لاہور:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی شائقین کو ٹکٹوں کے حصول میں مدد کیلیے یقین دہانی کرا دی، ویزوں کیلیے حکومتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
سیریز کیلیے بی سی سی آئی کو پہلے ہی اپنی حکومت سے این او سی مل چکا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی گذشتہ روز کولمبو میں صدر بھارتی بورڈ این سری نواسن سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر رواں برس دسمبر میں شیڈول سیریز کے معاملات نمایاں رہے، سری نواسن نے ذکا اشرف کو یقین دہانی کرا دی کہ سیریز میں پاکستانی شائقین کیلیے ٹکٹوں کا خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے گا اور حصول کیلیے مدد بھی کی جائے گی، بی سی سی آئی کرکٹ شائقین کیلیے خصوصی انتظامات کرے گا، ویزوں کے معاملے پر حکومتی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے۔اس موقع پر سری نواسن نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں شائقین بے چینی سے پاکستانی ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس سیریز کے بعد مزید منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،ذکا اشرف نے کہا کہ اس کیلیے متواتر ملاقاتیں ضروری ہیں جس پر صدر بی سی سی آئی بھی متفق نظر آئے۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم مجوزہ طور پر 25 دسمبر سے 6 جنوری تک بھارتی ٹور میں 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی،2008 کے ممبئی حملوں کے بعد سے دونوں ممالک کے باہمی کرکٹ تعلقات معطل ہیں، اس سیریز کے ذریعے برف پگھلے گی، بھارتی حکومت نے بھی ان مقابلوں کیلیے اپنے بورڈ کو این او سی دے دی تاہم تاحال شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دریں اثنا چیئرمین پی سی بی کی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف جائلز کلارک سے بھی میٹنگ ہوئی، جنھوں نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔