گندم آٹےسوجی اورمیدے کی درآمد پر25 فیصد ڈیوٹی عائد
ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، مقصد کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، حکام
گندم اور گندم سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔فوٹو: فائل
DUBAI:
وفاقی حکومت نے گندم، آٹے، سوجی اور میدے کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گندم اور گندم سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد مقامی کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ گندم کے کاشت کاروں اور گندم کی مصنوعات کے مقامی مینوفیکچررز کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے۔