مویشی منڈی جانور خرید کرلیجانے والوں سے رقم طلب کرنیکا انکشاف

بکرا منڈی کی پوری زمین بھی مختلف افراد کو لاکھوں روپے میں فروخت کر دی گئی ہے.

انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کیلیے بلامعاوضہ پانی فراہم نہ کرنے پر بیوپاریوںکا احتجاج فوٹو: فائل

سپرہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور خرید کرجانے والے شہریوں سے رقم طلب کی جا رہی ہے۔


جبکہ بکرا منڈی کی پوری زمین مختلف افراد کو لاکھوں روپے میں فروخت کر دی گئی، ادھرمویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کیلیے بلامعاوضہ پانی فراہم نہ کرنے پر بیوپاریوں نے احتجاج بھی کیا ہے،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی بدستور بد انتظامی کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بکرا منڈی میں وی آئی پی پلاٹوں کے علاوہ پوری زمین مختلف افراد کو مبینہ طور پر 75 لاکھ روپے میں فروخت کر دی ہے جس کے بعد اندرون ملک سے قربانی کے بکرے لیکر آنے والے بیوپاریوں سے بکرے اتارنے اور جگہ فراہم کرنے کی مد میں بھاری رقم طلب کی جا رہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بکرا منڈی کی زمین خریدنے والوں نے زیادہ منافع کے عوض زمین فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ اضافی مالی بوجھ بکرے کے بیوپاری قیمت بڑھا کر پورا کرینگے۔
Load Next Story