یوم عشق رسولؐ پر گرفتار ہونیوالے افراد عدم ثبوت پر رہا

ملزمان کے جلائو گھیرائو میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، پولیس کا مؤقف

ملزمان کے جلائو گھیرائو میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، پولیس کا مؤقف. فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 3 نے یوم عشق رسولؐ کے موقع گرفتار کیے گئے ملزمان کو شواہد نہ ملنے پر ذاتی مچلکوں پر رہا کرنیکی درخواست منظور کرلی۔
ملزمان پر امریکی گستاخانہ فلم کیخلاف کیے جانے والے احتجاج کے دوران موبائلوں، بینکوں کو نذر آتش اور لوٹ مارکے الزامات تھے ، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد ریمانڈ کے موقع پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کے بارے میں صاف وشفاف تحقیقات کی جائیں ۔


اس ہدایت کی روشنی میں پولیس نے تفتیش کے بعد رپورٹ دی کہ ملزمان کے جلائو گھیرائو اور تخریب کاری میںملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے نہ ہی ملزمان کی تصویر سی سی ٹی وی کیمروںکی تیارکردہ فوٹیج میں ہے ، ان کے قبضے سے کوئی اسلحہ بھی نہیں ملا، محض ریلی میں شرکت کو جرم قرار نہیں دیا جاسکتا، ملزمان کے خلاف تاحال کوئی ثبوت نہ ملنے پر پولیس نے گرفتار10ملزمان کو زیر دفعہ 497(2) کے تحت رہا کرنے کی سفارش کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

 
Load Next Story