ٹرانسپورٹرز مقررہ وزن سے زائد لوڈ نہ کریںناصر محمود دستی
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سے ملاقات.
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ساؤتھ ناصر محمود دستی اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹروں سے ان کے مسائل سن ر ہے ہیں فوٹو: ایکسپریس
ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس نے سندھ گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو حکومت کی جانب سے مقررکردہ وزن سے زائد سامان لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سائوتھ ناصر محمود دستی نے پیر کو سندھ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر ناصر محمود دستی نے سندھ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو حکومت کی جانب سے مقررکردہ وزن سے زائد سامان لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی اور وفد کو مال بردار گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کی وجہ سے سڑک کو ہونیوالے نقصان سے بھی آگاہ گیا ۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نے ٹرانسپورٹرزکے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میںسندھ گڈر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلع گھوٹکی اور صادق آباد کے وفود نے بھی شرکت کی۔