سپریم کورٹ نے فاروق ستار کو نااہل قرار دینے کی پٹیشن خارج کر دی

ٹریبونل نے عذرداری کیساتھ مصدقہ دستاویزات نہ دینے کی بنیادپرمقدمہ خارج کردیا تھا۔

این اے249کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالعزیزمیمن نے الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگا کر فاروق ستار کو نااہل کرنے کی استدعا کی تھی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستارکونااہل قراردینے کیلیے دائر درخواست خارج کردی۔


گزشتہ عام انتخابات میں این اے249کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالعزیزمیمن نے الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگا کرمعاملہ الیکشن ٹریبونل لے گئے تھے اور فاروق ستار کو نااہل کرنے کی استدعا کی تھی ۔تاہم ٹریبونل نے عذرداری کیساتھ مصدقہ دستاویزات نہ دینے کی بنیادپرمقدمہ خارج کریاتھا۔جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں3رکنی بینچ نے ٹریبونل کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
Load Next Story