’’ڈارلنگ‘‘ کی ٹیم کلر کہار کہوڑہ اور کٹاس راج میں پرفارمنس کیلیے تیار
ہمارا ملک حسین وادیوں، تاریخی مقامات سے مالا مال ہے, خالد عباس ڈار
ہمارا ملک حسین وادیوں، تاریخی مقامات سے مالا مال ہے, خالد عباس ڈار ۔ فوٹو : فائل
''ایکسپریس نیوز'' کے طنز و مزاح پر مبنی مقبول پروگرام ''ڈارلنگ'' نے پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ٹھان لی۔
اسٹوڈیو کی چار دیواری سے باہر نکلتے ہوئے جہاں ''ڈارلنگ'' کے میزبان خالد عباس ڈار اور ڈپٹی ڈارلنگ امانت چن نے پہلے مرحلے میں اولیاء کے شہر ملتان میں حضرت بہاؤ الدین زکریا، شاہ رکن عالم اور شاہ سمس تبریز کی درگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر خصوصی پروگرام کیے، وہیں اگلے مرحلے میں کلر کہار، کہوڑہ اور کٹاس راج کے مندر جیسے خوبصورت مقامات پر آئندہ پروگرام پیش کیے جائینگے۔
ان پروگراموں کے ذریعے جہاں ان خوبصورت علاقوں کے بہترین کلچر کی عکاسی کی جائے گی، وہیں ان علاقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے بات چیت بھی پروگرام میں شامل ہوگی۔ خالد عباس ڈار کی زیر سرپرستی شروع ہرنے والے اس سفر کے تین پروگرام شیڈول کے مطابق ناظرین کیلیے ہفتہ وار اتوار کے روز پیش کیے جائیں گے۔ جن میں نا صرف تاریخی عمارتوں کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان علاقوں کی خاص سوغاتیں بھی پروگرام کا حصہ بنیں۔
اس نئے سفر کے حوالے سے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے خالد عباس ڈار نے بتایا کہ ہم نے جب ''ڈارلنگ'' پروگرام شروع کیا تو یہ اندازہ نہ تھا کہ آنے والے دنوں میں یہ ناظرین کا سب سے پسندیدہ پروگرام بن جائے گا۔ پاکستان ہی نہیں اب تو بیرون ممالک میں بسنے والے بھی با قاعدگی سے ڈارلنگ دیکھتے اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنے اس پلیٹ فارم کے ذریعے جہاں لوگوں کو محظوظ کرنا ہے وہیں ہمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پاکستان کے خوبصورت علاقوں بارے لوگوں کو بتانا چاہیے۔
ہمارا ملک حسین وادیوں، تاریخی مقامات سے مالا مال ہے لیکن منفی پراپیگنڈہ کی وجہ سے یہاں سیاح نہیں آتے اور دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے پاکستان کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر مجھے پوری امید ہے کہ ہمارے پروگرام آن ایئر ہونے پر پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بسنے والے بھی ان مقامات کی سیر کیلیے ضرور آئیں گے۔