حصص مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل 527 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری حجم بدھ کی نسبت18 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ19 لاکھ86 ہزار820 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم بدھ کی نسبت18 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ19 لاکھ86 ہزار820 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
افراط زر کی شرح 11 سال کی کم ترین سطح پرآنے سے مستقبل میں قوت خرید وسرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کے علاوہ شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پرکراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو انسٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی31000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
72.23 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 93 ارب91 کروڑ74 لاکھ59 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ37 لاکھ89 ہزار322 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے1 کروڑ19 لاکھ 25 ہزار275 ڈالر اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے18 لاکھ64 ہزار 47 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس527.19 پوائنٹس کے اضافے سے 31132.25 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس288.61 پوائنٹس کے اضافے سے 19781.56 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 1027.29 پوائنٹس کے اضافے سے 51061.09 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت18 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ19 لاکھ86 ہزار820 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار371 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں268 کے بھاؤ میں اضافہ 80 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔