فنڈز کی کمی کے باعث قومی ہاکی کیمپ اچانک ختم
اولمپک کوالیفائرز کی تیاریوں میں مصرف پلیئرزکو یومیہ الاؤنس دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں، پی ایچ ایف حکام
اولمپک کوالیفائرز کی تیاریوں میں مصرف پلیئرزکو یومیہ الاؤنس دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں، پی ایچ ایف حکام۔ فوٹو: فائل
HARIPUR:
فنڈرز کی کمی کے سبب پی ایچ ایف نے قومی ہاکی کیمپ اچانک ختم کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دینے کے پیسے نہیں ہیں، مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیمپ10 اپریل سے دوبارہ شروع کریں یا اسے ختم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس 2016 کے کوالیفائرز ایونٹ کیلیے قومی ہاکی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نصیر بندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تھا،مگر اچانک اسے 10 اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔ پی ایچ ایف حکام نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس دینے تک کے پیسے نہیں ہیں،پی ایچ ایف کی مالی حیثیت کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا کیمپ دوبارہ لگائیں یا اسے ختم کردیا جائے۔ یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،گذشتہ برس ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہنے کے بعد ریو اولمپکس میں شریک ہونے کو قومی کھیل کی بقا کیلیے اہم قرار دیا جارہا ہے، اگر کسی وجہ سے اس بار قومی ٹیم اولمپک کھیلنے سے بھی محروم رہ گئی تو یہ اس کیلیے ورلڈ کپ کے بعد دوسرا بڑا دھچکا ہوگا۔
ٹیم نے گذشتہ برس ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی میں سلور میڈل کے حصول سے یہ امید جگائی تھی کہ وہ دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اولمپک کیلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت رکھنے والے ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کا انعقاد 20 جون سے بیلجیئم کے شہر انٹروپ میں ہونا ہے۔ ایونٹ میںپاکستانی ٹیم افتتاحی روز اپنی مہم کا آغاز پولینڈ کیخلاف میچ سے کرے گی،24 جون کو گرین شرٹس ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔ایک دن آرام کے بعد 26تاریخ کو بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ پاکستان کا 28 تاریخ کو نسبتاً کمزور حریف فرانس سے مقابلہ شیڈول ہے۔