آئی او سی چیف کا سالانہ معاوضہ 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز
ایتھکس کمیشن چیئرمین یوسوفا نڈیائی نے کہاکہ ادائیگیوں کی پالیسی کا اعلان آئی او سی کیلیےبچت اورشفافیت کی ابتدا ہوگا۔
ایتھکس کمیشن چیئرمین یوسوفا نڈیائی نے کہاکہ ادائیگیوں کی پالیسی کا اعلان آئی او سی کیلیےبچت اورشفافیت کی ابتدا ہوگا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کا سالانہ معاوضہ2 لاکھ 43 ہزار 800ڈالرز ہے، کھیلوں کی عالمی باڈی نے تاریخ میں پہلی بار اپنے115 آفیشلز کو ادائیگوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی او سی تھامس باخ سالانہ 2 لاکھ43 ہزار 800ڈالرز وصول کریں گے، گذشتہ روز پہلی مرتبہ ٹاپ آفیشلز کو ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کی گئیں، دیگر اسپورٹس فیڈریشنزکو بھی اس حوالے سے حقائق عوام کے سامنے رکھنے کو کہا گیا ہے، آئی او سی کے اس اقدام کو فٹبال گورننگ باڈی فیفا جیسی آرگنائزیشنز پر دباؤکے حوالے سے اہم قرار دے دیا گیا۔ گذشتہ روز انٹرنیشنل اولمپک باڈی کے ایتھکس کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ وہ مکمل شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تقریباً115 ارکان کی مجوزہ ادائیگیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لارہی ہے۔
آئی او سی کے4 نائب صدورسمیت 14 ایگزیکٹیو بورڈ ارکان آفیشل میٹنگز اور سفر کیلیے900 ڈالر یومیہ حاصل کرسکیں گے، دیگر ارکان کو میٹنگ اور سفری الاؤنسز کیلیے450 ڈالر یومیہ ادائیگی ہوگی، تمام آئی او سی ارکان کو سالانہ7 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، ان کے سفری اور رہائشی اخراجات پہلے ہی آئی او سی ادا کرتی ہے۔ البتہ جرمن صدرکو پورے سال آفیشل ڈیوٹی پر سمجھا جائیگا۔
ایتھکس کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر نہ تو فکسڈ سالانہ تنخواہ نہ ہی یومیہ الاؤنس وصول کرسکیں گے، اس کی جگہ پریذیڈنٹ کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے ذاتی اخراجات کیلیے ایتھکس کمیشن ایک سالانہ فکسڈ رقم جس کا تعلق افراط زر سے ہو معاوضے کی شکل میں ادا کریگی۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک اہم اسپورٹس فیڈریشن اپنے سربراہان کو ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کر رہی ہے۔ ایتھکس کمیشن چیئرمین یوسوفا نڈیائی نے کہاکہ ادائیگیوں کی پالیسی کا اعلان آئی او سی کیلیے بچت اور شفافیت کی ابتدا ہوگا۔