’’ایکسپریس‘‘ کی یاددہانی رنگ لے آئیورلڈکپ ریویو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کمیٹی کی سفارشات پر بعض کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت یا اخراج کا فیصلہ ہوگا، ذرائع

کمیٹی کی سفارشات پر بعض کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت یا اخراج کا فیصلہ ہوگا، ذرائع۔ فوٹو : اے ایف پی

''ایکسپریس'' کی یاددہانی رنگ لے آئی، ورلڈکپ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا گیا، جمعرات کی اسٹوری میں نشاندہی کی گئی تھی کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تحقیقات کا معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔


خبر کا اسی روز نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی کے تھنک ٹینک نے معاملے پر غور کرنے کیلیے میٹنگ کا فیصلہ کرلیا، پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین شہریار خان، ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سمیت سابق کرکٹرز وسیم باری اور اقبال قاسم پر مشتمل 5رکنی ریویو گروپ جمعے کی صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شکست کے اسباب پر غور کریگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات پر بعض کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شمولیت یا اخراج کا فیصلہ ہوگا، ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی رپورٹس میں میگا ایونٹ سے قبل کی انجریز اور بعد ازاں فٹنس مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے، اسی کے ساتھ بعض کھلاڑیوں کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load Next Story