نئے امریکی اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ’’ڈیوڈ سلینگ‘‘ کا تجربہ
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب 6 عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں
امریکا کے تعاون سے تیار کیا جانے والا نیا فضائی دفاعی نظام آئندہ برس تک مکمل کر لیا جائے گا۔فوٹو: فائل
اسرائیل نے امریکا کے تعاون سے تیار کیے جانے والے نئے فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا کے تعاون سے تیار کیا جانے والا نیا فضائی دفاعی نظام آئندہ برس تک مکمل کر لیا جائے گا، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تجربہ کیا گیا، اس نئے دفاعی نظام کو ''ڈیوڈ سلینگ'' کا نام دیا گیا ہے اور یہ لانگ رینج میزائلوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایسے میزائل ممکنہ طور پر شام اور لبنان پرفائر کیے جاسکتے ہیں، یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب 6 عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔