دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان جگہ نہ بنا سکا
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں امریکا، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ پہلے نمبر پر ہیں،عالمی تنظیم
پاکستانیوں کو ٹوباگو، ہیٹی، ڈومنیکا اور پینڈاڈ میں داخلے کیلیے ویزے کی ضرورت نہیں۔ فوٹو: فائل
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق امریکا، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان فہرست میں ٹاپ 20 میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
بین الاقوامی تنظیم''ہینلے اینڈ پارٹنرز'' کی رپورٹ کے مطابق ویزا پابندیوں کے انڈیکس میں کینیڈا اور ڈنمارک دوسرے جبکہ اٹلی، فرانس، جنوبی کوریا، بلجیئم، لکسمبرگ، پرتگال، اسپین، ہالینڈ اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان سب سے نچلے درجہ پر ہے جس کے شہریوں کو صرف 28 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت حاصل ہے۔ پاکستان کا شمار نچلے درجے کی تیسری کیٹگری میں کیا گیا ہے۔ پاکستانیوں کو جن ممالک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ان میں ٹوباگو، ہیٹی، ڈومنیکا اور پینڈاڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔