بلاول ہاؤس پربیریئرز ہٹانے سے سیکیورٹی خدشات ہیں محکمہ داخلہ سندھ

سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول ہاؤس کے اطراف اسپیشل سیکیورٹی کمانڈوزتعینات کیے جائیں،محکمہ داخلہ سندھ

سیکیورٹی خدشات کے باعث بلاول ہاؤس کے اطراف اسپیشل سیکیورٹی کمانڈوزتعینات کیے جائیں،محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو : آن لائن

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ نے قانون نافذکرنے والے اداروں کوبلاول ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔


ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بلاول ہاؤس پربیریئرز ہٹانے کے بعد سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لیے بلاول ہاؤس کے اطراف اسپیشل سیکیورٹی کمانڈوزتعینات کیے جائیں اورسیکیورٹی انتظامات کوبہتر کیاجائے۔
Load Next Story