پاکستان دنیا کا آٹھواں خطرناک ترین ملک قرار

انٹل سینٹر نے دنیا کے خطرناک ترین 10 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

دہشت گردی و خانہ جنگی کے شکار عراق اور شام کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک قرار ۔فوٹو:فائل

دہشت گردی کے واقعات اور سیاسی افراتفری کو مانیٹر کرنیوالے امریکی ادارے نے عراق، شام، یمن، افغانستان اور پاکستان کو دنیا کے خطرناک ترین ممالک قرار دیا ہے۔


واشنگٹن کے تحقیقاتی ادارے انٹل سینٹر نے دنیا کے خطرناک ترین 10 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، فہرست کے مطابق دہشت گردی و خانہ جنگی کے شکار عراق اور شام کو سب سے خطرناک ممالک قرار دیا گیا ہے، خطرناک ممالک کی فہرست میں افغانستان پانچویں جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے، فہرست میں نائیجیریا تیسرے، صومالیہ چوتھے، لیبیا چھٹے، یمن ساتویں، یوکرین9 ویں اور مصر 10ویں نمبر پر ہے۔
Load Next Story