سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا 3روزہ دورہ پر کل پاکستان پہنچیں گے

سری لنکن صدراپنے دورے میں صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم نوازشریف کیساتھ باضابطہ مذاکرات کرینگے

سری لنکن صدراپنے دورے میں صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم نوازشریف کیساتھ باضابطہ مذاکرات کرینگے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پرسری لنکاکے صدرمیتھری پالا سری سیناکل (اتوار) پاکستان کے3 روزہ دورے پراسلام آبادپہنچیں گے۔


صدرمنتخب ہونے کے بعدیہ انکاپہلادورہ پاکستان ہوگا۔ دفترخارجہ کے بیان کے مطابق سری لنکن صدراپنے دورے میں صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم نوازشریف کیساتھ باضابطہ مذاکرات کرینگے اورکئی اہم مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط بھی ہونگے۔ سری لنکن صدرسے اسپیکرقومی اسمبلی اورسینئروفاقی وزرا بھی ملیں گے۔
Load Next Story