خاتون ایس پی ارم اعوان سندھ پولیس کی ترجمان مقرر

سندھ پولیس کاشعبہ اطلاعات بہت دن سے کسی پولیس افسرکا منتظر تھا۔

میڈیا کو خبرنشر کرنے کے لیے پولیس کے 2 میڈیا سیل ہیں,فوٹو : فائل

سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس پی کوترجمان مقرر کیا گیاہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ارم اعوان کوآئی جی سندھ نے ترجمان مقرر کیاہے۔ سندھ پولیس کاشعبہ اطلاعات بہت دن سے کسی پولیس افسرکا منتظر تھا۔ اس وقت سندھ پولیس میں کئی لوگ شعبہ اطلاعات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا کو خبرنشر کرنے کے لیے پولیس کے 2 میڈیا سیل ہیں، ایک آئی جی سندھ کاجبکہ دوسرا ایڈیشنل آئی جی کراچی کاہے۔

آئی جی سندھ کاشعبہ اطلاعات ایک ڈائریکٹرپریس سمیت 3 افراد پرمشتمل ہے جبکہ کراچی پولیس کاشعبہ اطلاعات ایک انسپکٹررینک کے پولیس افسرکی ذمے داری ہے۔
Load Next Story