ایم کیوایم اصل تبدیلی کیلیے عملی جدوجہدکررہی ہےوسیم آفتاب
گجرات اور ڈی آئی خان کے چوہدری صفدراورملک شاہ زمان کامتحدہ میں شمولیت کااعلان
گجرات اور ڈی آئی خان کے چوہدری صفدراورملک شاہ زمان کامتحدہ میں شمولیت کااعلان۔ فوٹو: فائل
گجرات کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری صفدرجمنا
اور ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف صنعتکاراور سیاسی شخصیت ملک شاہ زمان نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری صفدر اور ملک شاہ زمان نے شمولیت کااعلان پیر کی شام نائن زیروپر پریس کانفرنس میں کیا۔
اس سے قبل چوہدری صفدر جمنا اور ملک شاہ زمان نائن زیرو پہنچے تو قطاروں میں کھڑے کارکنان نے ان کا نعروں اور تالیوں کی گونج میں زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ان کا خیر مقدم کیا اور انھیں گلدستے پیش کیے۔رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے چوہدری صفدر جمنا اور ملک شاہ زمان کاتعارف کرایا انھیں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے پر الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی ، پارلیمنٹرین اورکارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کی،انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم تبدیلی کا نعرہ ہی نہیں بلکہ اصل تبدیلی کیلیے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔