سپریم کورٹ نے لاہورکی فیکٹری میں ہلاکتوں کامقدمہ نمٹادیا

عمارتوں اورکارخانوں کو ریگولیٹ کرنے کاقانون بنایاجارہاہے،پنجاب حکومت

عمارتوں اورکارخانوں کو ریگولیٹ کرنے کاقانون بنایاجارہاہے،پنجاب حکومت فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی طرف سے مثبت رپورٹ آنے کے بعد عدالت عظمیٰ نے لاہور کے رہائشی علاقے میںواقع دواساز فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے سے ہلاکتوںکا مقدمہ نمٹادیا ہے۔


مقدمے کی سماعت گزشتہ روزجسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا عمارتوںا ور کارخانوں کو ریگولیٹ کرنے کے قانون بنایاجارہاہے اوراس سلسلے میں دوبل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میںمنظوری کے لیے پیش کردیے جائیںگے۔انھوں نے بتایاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس تین لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوںکو پچاس ہزار سے ایک لکھ روپیہ معاوضہ دیاگیاہے ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان نے بتایاکارخانے کے مالکان سمیت دیگرذمے داروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے اور چالان عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story