آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 2020 تک 1 ارب ڈالر ہوجائیں گی

آئندہ 5سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا حجم 1ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا، رپورٹ

آئندہ 5سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا حجم 1ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات سال 2020 تک 1ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی ،رواں مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 50 کروڑ ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ سال 2013-14 کے دوران شعبے کی برآمدات سے 37کروڑ ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔


پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں شعبے کی برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے توقع ہے کہ برآمدات کا حجم 50کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 5سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا حجم 1ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔
Load Next Story