افغانستان خودکش حملہ2انٹیلی جنس اہلکار ہلاک10طالب علموں کی گرفتاری کیخلا مظاہرہ

بارودسےبھری کارکوحملہ آورنےلشکرگاہ میں پولیس اسٹیشن کےگیٹ پردھماکےسے اڑا دیا،لاس اینجلس میں افغان جنگ کیخلاف مظاہرہ.

بارودسےبھری کارکوحملہ آورنےلشکرگاہ میں پولیس اسٹیشن کےگیٹ پردھماکےسے اڑا دیا،لاس اینجلس میں افغان جنگ کیخلاف مظاہرہ. فوٹو: اے پی

KARACHI:
افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم دھماکے میں2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکش کار بم دھماکا ایک پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر ہوا جس میں 2 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ دریں اثناء افغان انٹیلی جنس کے ہاتھوں 10طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف پیر کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کابل اور جلال آباد کے درمیان اہم شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند کردیا۔ طلباء پر عسکریت پسندوں سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ طلباء بے گناہ ہیں۔ ادھر امریکی شہر لاس اینجلس میں افغان جنگ کے11سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے صدر اوباما پر زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story