غزہ اسرائیلی فوج کی بمباری 2 فلسطینی شہید 8 زخمی
مسجد اقصیٰ میں صہیونی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی گرفتار.
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ فوٹو : فائل
غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتیجہ میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے نام طلعت جربی اور محمد مغابی ہیں جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔ دوسری طرف یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں بار بار داخل ہونے اور مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کے بعد مسجد کے حالات سخت کشیدہ ہیں۔ صہیونی اہلکاروں نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔