فیصل آباد میں سزائے موت کے مجرم قیصر بلا کو 9 اپریل کو پھانسی دی جائے گی
مزید کوئی اسٹے آرڈر جاری نہ ہوا تو 9 اپریل کی صبح مذکورہ قیدی کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا جائیگا۔
مجاز اتھارٹی کی جانب سے مزید کوئی اسٹے آرڈر جاری نہ ہوا تو 9 اپریل کی صبح مذکورہ قیدی کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا جائیگا۔ فوٹو: فائل
سزائے موت کے قیدی قیصر عرف بلا کو پھانسی دینے کیلیے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کو حکم نامہ موصول ہوگیا۔
متعلقہ افسران کے مطابق مجاز اتھارٹی کی جانب سے مزید کوئی اسٹے آرڈر جاری نہ ہوا تو 9 اپریل کی صبح مذکورہ قیدی کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا جائیگا۔ غلام محمد آباد تھانہ کے 14 برس پرانے کیس میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت قیصر عرف بلا کو 2مرتبہ موت کی سزا ہوئی تھی۔