عبید کے ٹو اور نادر 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عدالت نے 14سال مقدمے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس جاری کردیے
عدالت نے 14سال مقدمے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسرکو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
FAISALABAD:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس افسران کے قتل میں گرفتار عبید کے ٹو اور نادر کو 9اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔
14سال سے مقدمے کی کوئی رپورٹ عدالت میںپیش نہ کرنے پر مقدمے کے تفتیشی افسرڈی ایس پی رحم شاہ کو شوکاز نوٹس اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔ پیر کو تھانہ سولجر بازار نے مذکورہ ملزمان کوسب انسپکٹر محمد ریحان اور سب انسپکٹر محمد نثار کے قتل میں گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو پیش کیا تھا۔