بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست کے سوال پر انوشکا بھڑ ک اٹھیں

سوالات کرنے ہیں تو فلم کے بارے میں کیے جائیں ذاتی زندگی پر کسی سے بات نہیں کرتی، انوشکا

فوٹو : فائل

MULTAN:
کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کی ذمے دار ٹھہرائی جانے والی بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کو بھارتی صحافی کے سوالات نے بھڑکادیا، ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی زندگی میں اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ جاسکتی ہوں اس کیلیے مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔


انوشکا شرما اب تک اس معاملے پر چپ سادھے ہوئی تھیں، لیکن اب ایک بھارتی صحافی کے استفسار پر انھوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر اسے دو ٹوک جواب دے دیا، فلم پروموشن کیلیے ہونے والے انٹرویو میں صحافی نے ان سے گھما پھرا کر ویرات کوہلی اور ان کے بارے میں سوالات کیے، تو انوشکا نے کہہ دیا کہ سوالات کرنے ہیں، تو فلم کے بارے میں کیے جائیں، وہ اپنی ذاتی زندگی پر کسی سے بات نہیں کرتی۔
Load Next Story