این اے 246 میں رینجرز تعینات کی جائے الیکشن کمیشن کو خط
سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تعیناتی ناگزیر ہے، صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست
صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھا گیا خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس
صوبائی الیکشن کمیش نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں رینجرز کی تعیناتی کیلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کردیا۔
این اے 246میں ضمنی انتخاب کیلیے انتخابی مہم کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی اور امن وامان کی خراب صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلیے سندھ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط میں کہا ہے کہ این اے 246میں رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان رینجرز کی تعیناتی کیلیے وفاقی وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے گا اور امکان ہے کہ این اے 246 میں جلد ہی رینجرز اہلکارتعینات کردیے جائیں گے۔اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھا گیا خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ فوج کو بھی تعینات کرنے کے لیے متعلقہ فورم پر بات کی جائے۔