کترینہ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا کیساتھ عشق لڑائیں گی
دونوں اداکارفلم میں پہلی بارایک ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فرحان اختر کی اس رومانوی فلم کی ہدایات ماضی میں انکی معاون ہدایاتکارہ نتیا مہرہ دیں گی ۔ فوٹو : فائل
بالی ووڈ فلسماز فرحان اختر جواپنی نئی فلم کے لیے ہیرو اور ہیروئن کی تلاش میں تھے انہوں نے نئی جوڑی تلاش کرلی ہے جو کہ پردہ اسکرین پر پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظرآئے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے کترینہ کیف اور سدھارت ملہوترا کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرلیا گیا یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں سینما اسکرین پر ایک ہی فلم میں رومانس کرتے نظرآئیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ دھرما پروڈکشن اورایکسل انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ فلم محبت کی غیر معمولی کہانی پرمبنی ہے اور اس کی ہدایات نتیا مہرہ جو اس سے قبل لکشیا اور ڈان میں فرحان اختر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ہدایتکارہ کام کرچکی ہیں۔