مچل جونسن نے ابراہم ڈی ویلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا

آسٹریلوی پیسر نے آئی پی ایل میں جنوبی افریقی کپتان کیخلاف بولنگ کا چیلنج قبول کرلیا

آسٹریلوی پیسر نے آئی پی ایل میں جنوبی افریقی کپتان کیخلاف بولنگ کا چیلنج قبول کرلیا۔ فوٹو: فائل

مچل جونسن نے ابراہم ڈی ویلیئرز کونشانے پر رکھ لیا، جنوبی افریقن بیٹسمین کو تمام فارمیٹس میں بہترین کہتے ہوئے مضبوط مدمقابل قراردیدیا۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد مچل جونسن نے اب جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا، انڈین پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب کا 6 مئی کو بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کا سامنا ہوگا، ایک مرتبہ پھرکنگز الیون پنجاب کی بولنگ اٹیک کے قائد جونسن نے ڈی ویلیئرز کو زیادہ فارمیٹس میں بہترین قرار دیتے ہوئے انھیں مضبوط مد مقابل قرار دے دیا، ایک انٹرویو میں جونسن کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈی ویلیئرز کیخلاف بولنگ کرنا انتہائی مشکل ہے، گذشتہ دو برسوں میں وہ ناقابل یقین حیثیت اختیار کرچکے ہیں، انھوں نے تمام فارمیٹس میں اپنے آپ کو بہترین پلیئر ثابت کیا ہے، میرے لیے ڈی ویلیئرز کو بولنگ کرنا ہمیشہ سے چیلنج رہا ہے۔

پیر کو ٹریننگ میں شریک ہونیوالے جونسن کنگزالیون کے نوجوان پیسرزسندیپ شرما اور شردل ٹھاکر کو سراہا ہے، دونوں کی فاسٹ بولنگ کے آرٹ کو سیکھنے کی طلب نے انھیں بے حد متاثر کیا ہے، بائیں بازو سے تیز بولنگ کرنیوالے جونسن کہتے ہیں کہ میں گذشتہ برس سندیپ کے ساتھ کھیلا ہوں، اس کے ساتھ کام کرنا آسان ہے، وہ میری ہدایات پر دھیان دیتا ہوں، جونسن کو احساس ہے کہ ایک روزہ میچز اور ٹی20 فارمیٹ میں زیادہ فرق نہیں ہے کیونکہ ایک فارمیٹ دوسرے سے جڑا ہوا ہے، جونسن کیلیے پیس اہم ہے کیونکہ یہ بہترین بیٹسمینوں کو متزلزل کرسکتا ہے اگر گیند درست ایریا میں کی جائے۔ ورلڈ کپ میں کئی مرتبہ 300 سے زائد مجموعہ بنا اور جونسن کے خیال میں آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں 200 سے زائد اسکورز ہوں گے۔
Load Next Story