اذلان شاہ ہاکی میں فائنل کھیلنے کا بھارتی خواب چکنا چور
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 5-2 سے شکست دیکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 5-2 سے شکست دیکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ فوٹو: فائل
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چورہوگیا، میزبان ملائیشیا نے اعصاب شکن مقابلے میں 3-2 سے پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 24 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا سے برابر اورنیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم بدھ کو کمتر رینکنگ میزبان ملائیشیا کے مقابل آئی لیکن اس میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی فائنل کھیلنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ملائیشین فیصل ساری نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔
صرف 3 منٹ بعد روپیندر پال سندھو نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابری پر تھیں۔ تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا نے ایک بار پھرحاذق سیموئیل کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے روپیندر نے کھیل ختم ہونے سے 10 منٹ قبل ختم کردیا۔ آخری لمحات میں دنوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، اسی دوران ملائیشین شاہرون عبداللہ نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلادی، میچ میں ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے، جبکہ اس کے دو میچز باقی ہیں جن میں سے ایک دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور دوسراکینیڈا کے خلاف ہونا ہے۔
دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 5-2 سے شکست دیکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، حال ہی میں اولمپک گیمز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اسٹار جمی ڈائر نے ہیٹ ٹرک کی۔ انھوں نے کھیل کے 18ویں،45 ویں اور48 ویں منٹ میں گیند کو جنوبی کورین جال میں پہنچایا، مارک نویلز نے22 ویں اور ایڈی اوکنڈن نے 23 ویں منٹ میں گول کیے، جنوبی کوریا کی طرف سے سیونگ کیو نے 17 ویں منٹ میں بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی، قبل ازیں نیوزی لینڈ نے کینیڈا پر5-0 سے ہاتھ صاف کیا، بلیک اسٹکس ٹیم کی بھی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی تھی۔
دوسری طرف کینیڈا کی ٹیم اب تک اپنے تمام میچ ہار چکی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول بلیئر ہلٹن نے کھیل کے 26ویں منٹ میں کیا۔ ہوگو اینگلس نے 4 منٹ کے وقفے میں دو گول داغ کر ٹیم کا اسکور 3-0 تک پہنچایا انھوں نے یہ گول 41 ویں اور 45 ویں منٹ میں کیے۔ 44 ویں منٹ میں چائلڈ نے بھی حریف سائیڈ پر ہاتھ صاف کیا،نیل نے کھیل کے آخری منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچواں گول داغا۔