پولیس اہلکارقتل کیس میں عبید کے ٹوکوگواہوں نے شناخت کرلیا

 عدالت نے رضوان قتل کیس میں ملزم عامر کا 19 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکزسے گرفتار4کارکنوں کوجیل بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

پولیس افسر اور اہلکار کے قتل میں ملوث عبید عرف کے ٹو کو2چشم دید گواہوں نے الگ الگ شناخت کرلیا ۔

بدھ کو تھانہ ایف بی ایریا اور یوسف گوٹھ نے ملزم عبید عرف کے ٹو کو پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری کے ہمراہ سٹی کورٹ میں لائے تھے ،اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے تھے،پولیس نے ملزم کو شناخت پریڈکیلیے ضلع وسطی کی 2عدالتوں میں پیش کیا تھا، قبل ازیں ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی اسلم چانڈیوکے روبرو پیش کیا تھا۔

سماعت کے موقع پر پھل فروش نے ملزم کو شناخت کیا اور بتایا کہ وہ جائے وقوع پر ریڑھی لگاتا ہے، عدالت میں موجود اس ہی ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، بعدازاں ملزم کو کامل مرتضی اہلکار قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی اصغرعلی تنواری کے روبرو پیش کیا۔


اس موقع پر بھی دوسرے گواہ نے ملزم کو کئی افراد کے درمیان شناخت کرلیا تھا ، ملزم کے خلاف تھانہ یوسف گوٹھ میں اے ایس آئی شہباز اور تھانہ ایف بی ایریا میں کامل مرتضیٰ کے قتل کے مقدمات درج ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رضوان قتل کیس میں گرفتار عامر عرف توتلا کو 19 اپریل جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے عامر توتلا پر الزام ہے کہ اس نے 3 دسمبر 2010 کو شاہ فیصل کالونی میں قتل کیا تھا پولیس نے ملزم سے تفتیش کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی ہے۔

جس میں انکشاف کیا گیا ہے ملزم 44 قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرچکا ہے جبکہ اس کے خلاف قتل کی 60 ایف آئی آر درج ہیں دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا، پولیس نے ملزم شکیل بنارسی ،جاوید ، عابد اور محمود الحسن کو عدالت میں پیش کیا تھا،عدالت نے ملزمان کا پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔

محبت سندھ ریلی فائرنگ کیس میں ملوث ملزم عامر سرپھٹا کو 20اپریل تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا، علاوہ ازیں عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزم عرفان عرف لمبا کے جسمانی ریمانڈ میں20 اپریل تک پولیس ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ۔
Load Next Story