بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لفٹ میں پھنس گئے
راج ناتھ سنگھ اور دیگر افراد کو لفٹ کی چھت کے ذریعے باہر نکالا گیا
پولیس ترجمان کے مطابق لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوئی، فوٹو:فائل
بھارتی وزیر داخلہ اپنے معاون سمیت لفٹ میں پھنس گئے جنہیں بڑی کوشش کے بعد لفٹ کی چھت سے باہر نکالا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اپنے معاون اور ریاست کے وزیرداخلہ کرن راجیجو کے ساتھ جنوبی دہلی میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہیڈکوارٹرمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے آرہے تھے کہ اس دوران اچانک لفٹ بند ہوگئی جس کےباعث وزیر داخلہ سمیت ڈائریکٹر جنرل آر پی ایف بھی لفٹ میں پھنس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے کارروائی شروع کی گئی اور انہیں لفٹ سے چھت کے ذریعے باہر نکالا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق لفٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوئی جب کہ لفٹ کا الارم بجانے کی کوشش کی گئی تو اس نے بھی کام نہ کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے تمام افراد کو لفٹ سے چھت کے ذریعے بحفاطت باہر نکال لیا۔