سنی لیون اپنے شوہر کے ساتھ ملکر بالی ووڈ میں فلم پروڈیوس کریں گی

 ممبئی میں لاس اینجلس کے ’’سن لاسٹ‘‘ سے مختلف اور نئے نام سے پروڈکشن ہاؤس قائم کیا جائیگا

سنی لیون ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ایک پہلی لیلا‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ڈینئل ویبر ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
سنی لیون نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری قدم جمانے کے بعد اب پروڈکشن کے میدان میں بھی آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر بھارت میں ایک پروڈکشن ہاؤس قائم کریں گے جس کے تحت بالی ووڈ کے لیے فلمیں بنائی جائیں گی۔ سنی کے شوہر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کے زیراہتمام پہلی فلم رواں برس اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

بھارتی اخبار ''ممبئی مرر'' سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینئل ویبر نے کہا کہ ہمارا لاس اینجلس میں سن لسٹ کے نام سے پہلے ہی ایک پروڈکشن ہاؤس موجود ہے مگر اب ممبئی میں اس سے مختلف اور نئے نام سے پروڈکشن ہاؤس قائم کیا جائے گا جہاں صرف بالی ووڈ کے لیے فلمیں بنائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سنی لیون ان دنوں اپنی نئی فلم ''ایک پہلی لیلا'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ڈینئل ویبر ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔


بوبی خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی بھوشن کمار،کرشن کمار، احمد خان اور شائیراخان کی مشترکہ پروڈکشن کو آج سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دینئل ویبر کا ''دی ڈسپاروز'' کے نام سے اپنا میوزک بینڈ ہے اور و ہ خود بھی میوزک کمپوزر کے ساتھ ساتھ گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ بھی ہیں۔ اپنی پہلی فلم ''ڈینجرس حسن'' میں اپنے بینڈ کے ساتھ اداکاری کریں گے جب کہ اس میں ان کا کمپوز کردہ ایک گانا بھی شامل کیا جائے گا۔

 

Load Next Story