میچ فکسنگ کے جرم میں عائد پابندی اٹھنے کے بعد عامر کی آج نیشنل اسٹیڈیم میں واپسی
محمد عامر پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
محمد عامر پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔فوٹو: فائل
BAHAWALPUR:
آئی سی سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وہ اتوار سے شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے4 روزہ فائنل میں کے پی ٹی کے خلاف عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، میچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والے محمد عامر جمعے کی صبح نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی نیٹ پریکٹس میں شریک ہوں گے، اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں انٹر نیشنل کرکٹ پر 5 سالہ پابندی عائد کرنے والی آئی سی سی نے عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے، اعتراف جرم پر برطانوی عدالت سے 6 ماہ قید کی سزا پانے والے محمد عامر فائنل کے دوسرے دن پیر کو اپنی 23 ویں سالگرہ بھی منائیں گے، 13 اپریل 1992 کو پنجاب کے شہر گوجر خان میں پیدا ہونے والے محمد عامر پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔