حصص مارکیٹ میں تیزی برقرار مزید 337 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 26.29 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم 26.29 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل
PARIS:
حبیب بینک کی کامیاب سیکنڈری آفرنگ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور لسٹڈ کمپنیوں کے بہترین مالیاتی نتائج کی توقعات پر خریداری رحجان بڑھنے سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 32100، 32200 اور32300 کی 3 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، 62.70 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید49 ارب71 کروڑ80 لاکھ40 ہزار28 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری دلچسپی بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن ہے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ14 لاکھ66 ہزار526 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود جمعہ کو دونوں کاروباری سیشنز میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے 32 لاکھ90 ہزار35 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے65 لاکھ56 ہزار 54 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے 9 لاکھ 88 ہزار 998 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے7 لاکھ11 ہزار439 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 337.02 پوائنٹس کے اضافے سے 32350.93 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 257.30 پوائنٹس کے اضافے سے20515.01 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس632.63 پوائنٹس کے اضافے سے 53323.63 ہوگیا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 26.29 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار370 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں232 کے بھاؤ میں اضافہ، 117 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ 250 روپے بڑھ کر10500 روپے اور فروز سنز لیب کے بھاؤ24.43 روپے بڑھ کر 513.08 روپے ہوگئے جبکہ ایکسائیڈ پاکستان کے بھاؤ53.16 روپے کم ہوکر 1170.01 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے بھاؤ43.88 روپے کم ہو کر 886.50 روپے ہوگئے۔