سری لنکا سے سیریز کے لئے پاکستان’ اے‘ ٹیم کی قیادت فواد عالم کے سپرد
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز17سے 22 اپریل تک کھیلی جائے گی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز17سے 22 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ فوٹو : فائل
پاکستان 'اے' ٹیم کی قیادت فواد عالم کو مل گئی۔
دورۂ سری لنکا کیلیے عمر امین ان کے نائب ہوں گے، ایک روزہ مقابلوں میں رضوان احمد اور چار روزہ میچز میں عدنان اکمل وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، خرم منظور، بلاول بھٹی،میر حمزہ اور شاہ زیب دونوں طرز کی ٹیمیں میں شامل کرلیے گئے، اوپنر شان مسعود اور پیسر عمران خان طویل فارمیٹ کیلیے ہی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے قومی اے کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق باسط علی کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے سینئرکمیٹی کو16 رکنی ٹیم کا کپتان عمر امین کو بنانے کی تجویز دی تھی تاہم ہارون رشید کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اے ٹیم کی فہرست کا جائزہ لیتے ہوئے چند کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے منتخب کیا اور فواد عالم کو صرف ایک روزہ اسکواڈ تک محدود رکھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز17سے 22 اپریل تک کھیلی جائے گی جبکہ قومی اے ٹیم کی سری لنکا کے خلاف سیریز کا آغاز 24 اپریل سے ہوگا۔ اس لیے فواد عالم کو کپتان بنانے کا فیصلہ ہوا۔منتخب چار روزہ مقابلوں میں شان مسعود، خرم منظور، عمر صدیق، عمر امین(نائب کپتان)، علی وقاص، عثمان صلاح الدین، علی اسد، عماد وسیم، فواد عالم (کپتان)،ظفر گوہر، شاہ زیب احمد، عدنان اکمل( وکٹ کیپر)، میر حمزہ، بلاول بھٹی، شہزاد اعظم اورعمران خان جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں ضیا الحق، سعد علی، محمد نوازاورنعیم الدین شامل ہیں۔پاکستان اے ایک روزہ اسکواڈ میں خرم منظور، عمر صدیق، مختار احمد، عمر امین(نائب کپتان)، فواد عالم(کپتان)، علی وقاص، سعد نسیم، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، اسراراللہ، عماد وسیم، ظفر گوہر، شاہ زیب احمد، میر حمزہ، بلاول بھٹی،احسان عادل، تابش خان شامل ہیں۔
یادر ہے کہ دورہ سری لنکا کے لیے قومی اے ٹیم 23 اپریل کوسری لنکا روانہ ہوگی جبکہ تین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں29 اور آخری 2 مئی کو کولمبو میں شیڈول ہے، تین 4 روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 مئی سے کینڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں کرونیگالہ جبکہ سیریز کا تیسرا میچ دمبولا میں ہوگا۔24 مئی کو قومی ٹیم سیریز میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچے گی۔