چین اور قطر پاکستان میں 660 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگائیں گے
پورٹ قاسم پر تعمیر کئے جانے والے پلانٹ پر2.1 ارب ڈالر لاگت آئے گی
پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جانے والا پلانٹ 3 ماہ میں مکمل ہوگا۔۔ فوٹو: فائل
چین اور قطر پاکستان میں 660 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگائیں گے۔ پلانٹ 3 ماہ میں مکمل ہوگا۔
چینی اخبار کے مطابق چین کی پاورکنسٹرکشن کارپوریشن اور قطری سرمایہ کارفرم المرقاب کیپیٹل مشترکہ طور پر پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کوتعمیر کریں گے جس میں دونوں مشترکہ طورپر2.1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گے۔ پاور پلانٹ کراچی میں پاکستان کی دوسری بڑی بندرگاہ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائے گا۔