2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا نبیل گبول

پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے،نبیل گبول

علاقہ مکینوں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔فوٹو: فائل

لاہور:
سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ 2 سے 3 روز میں کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے رابطے میں ہوں۔


ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے گذشتہ دنوں بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں کیا ہے، لیاری کا آج (ہفتے کو) دورہ کروں گا، علاقہ مکینوں سے ملاقات اور مشاورت کے بعد کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، اطلاع کے مطابق نبیل گبول کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے جلد امکانات ہیں۔
Load Next Story