اینڈی مرے کی شادی پر آبائی شہر ڈنبلین میں جشن کا سماں

شادی کے پیش نظر دوپہر12بجے سے شام6بجے تک چرچ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے

شادی کے پیش نظر دوپہر12بجے سے شام6بجے تک چرچ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

ہفتے کو برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اپنی دیرینہ دوست کم سیئرز سے شادی کر لی۔


اس موقع پر ان کے آبائی شہر ڈنبلین میں جشن کا سماں رہا، ان کی شادی شام چار بجے ڈنبلین کے کیتھیڈرل چرچ میں ہوئی، اینڈی اور کم دونوں کی عمریں یکساں طور پر27,27 برس ہے ، بارہویں صدی کے تاریخی چرچ میں شادی کی رسم کے بعد دونوں نے استقبالیہ تقریب سجائی، جہاں پر ان کے اہل خانہ اور قریبی احباب مدعو کیے گئے تھے۔

اسکاٹ لینڈ کے وسطی شہر میں ان کے بہت سے مداح بھی شادی کی تقریب کو دیکھنے کے لیے چرچ کے باہر موجود رہے، اس موقع پر شہر کی سجاوٹ بھی کی گئی، سڑکوں کے دونوں کنارے پر جھنڈیاں لگائی گئی ہیں جبکہ مقامی دکاندار بھی اس خوشی میں پیش پیش رہے، شادی کے پیش نظر دوپہر12بجے سے شام6بجے تک چرچ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا، مرے کی شادی کے موقع پر ڈبلن شہر کو جھنڈیوں سے سجایا گیا۔
Load Next Story