3 بجلی گھروں کو ایل این جی سپلائی کا پلان ایک ہفتے میں بنایا جائے اسحٰق ڈار

قصور، جھنگ، شیخوپورہ میں 1200، 1200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کیلیے 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی

سیکریٹری وزارت پانی بجلی کا کہنا ہے کہ ان پلانٹس کیلیے ایل این جی کے ساتھ فیول کے دوسری سہولت کے آپشن کو بھی مدنظر رکھا جائے۔فوٹو: فائل

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی وترقیات، پانی وبجلی اور محکمہ توانائی پنجاب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قصور، جھنگ اور شیخوپورہ میں 3600 میگاواٹ کے حامل پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہمی کیلیے لائحہ عمل ایک ہفتہ میں تیارکریں ۔


وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی اور خزانہ سے متعلقہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قصور، شیخوپورہ اور جھنگ میں 1200، 1200(3600)میگاواٹ کے3 مجوزہ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی بلاتعطل سپلائی کیلیے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکریٹری وزارت پانی بجلی نے کہا کہ ان پلانٹس کیلیے ایل این جی کے ساتھ فیول کے دوسری سہولت کے آپشن کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ ایل این جی کی عدم دستیابی پر یہ پلانٹس متبادل ذرائع سے فیول سے چلتے رہیں۔

 
Load Next Story