محکمہ ڈاک کے زیر انتظام ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

محکمہ ڈاک کے تحت منگل کو ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

عالمی یوم ڈاک منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں محکمہ ڈاک سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ ڈاک کے تحت منگل کو ڈاک کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر پوسٹل ٹریننگ سینٹر میں تقریب منعقد کی گئی۔


عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ جنرل منیجر پوسٹل لائف انشورنس کراچی نادیہ امین نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کا پرچم لہرا کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، پرنسپل پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی منظور احمد نے ڈائریکٹر جنرل یو پی یو ایڈورڈ ایان کا پیغام پڑھ کر سنایا، ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس عرفان بلوچ نے کہا کہ ہر سال 9 اکتوبر کو یونیورسل پوسٹل یونین کے قیام کی سالگرہ اور ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

عالمی یوم ڈاک منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں محکمہ ڈاک سے متعلق آگاہی اور رکن ممالک کے معاشی اور اقتصادی ترقی میں ڈاک کے کردار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
Load Next Story