داعش کی امریکا کو ایک اور ’’نائن الیون‘‘ کی دھمکی

داعش کے جنگجو ستمبر 2001 کو امریکا میں ہوئے دہشت گرد حملوں کو دہرانا چاہتے ہیں، ذرائع

دہشت گردوں نے ’’ہم امریکا کودوبارہ آگ لگائیں گے‘‘کے عنوان سے ہیش ٹیگ شروع کیا۔ فوٹو : فائل

RIYADH:
عراق اور شام میں برسر پیکار شدت پسند تنظیم داعش نے امریکا کوایک اورنائن الیون کی دھمکی دے دی۔


ذرائع کے مطابق داعش کے جنگجو ستمبر 2001 کو امریکا میں ہوئے دہشت گرد حملوں کو دہرانا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں انٹرنیٹ پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے حمایتوں نے انٹرنیٹ پر امریکا کو دھمکی دینے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ دہشت گردوں نے ''ہم امریکا کودوبارہ آگ لگائیں گے''کے عنوان سے ہیش ٹیگ شروع کیا۔ دہشت گردوں نے اپنی پوسٹوں میں 11 ستمبر 2001 اور مغرب میں ہوئے دیگرحملوں کی یاددہانی کرائی ہے۔ تنظیم سائٹ کے مطابق اب تک اس ہیش ٹیگ کو 15 ہزارافرادنے فالو کیا ہے۔
Load Next Story