قتل میں ملوث اہلکار ضمانت منسوخی پر جیل بھیج دیا گیا
مسافر کوچ لوٹنے والے4 اور چوری ودیگر الزامات میں ملوث2ملزمان کو سزا
ملزمان نے چمڑا چورنگی کے قریب بلال کوچ میں داخل ہوکر مسافروں سے لوٹ مار کی اور مسافر باقر سے ایک لاکھ سے زائد رقم بھی لوٹ لی تھی۔ فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی منٹھار علی جتوئی نے مسافر کوچ لوٹنے کے الزام میں ملوث انور، عمیر، ہارون اور جمیل کو جرم ثابت ہونے پر4/4 برس قید اور فی کس20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق31 جولائی2010 کو ملزمان نے چمڑا چورنگی کے قریب بلال کوچ میں داخل ہوکر مسافروں سے لوٹ مار کی اور مسافر باقر سے ایک لاکھ سے زائد رقم بھی لوٹ لی تھی، شور کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقابلے کے بعد مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی معشوق پلیجو نے چوری سمیت دیگر الزامات میں ملوث صابر اور عبدالستارکو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر3برس قید اور فی کس5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ملزم کیخلاف اس کے سسر حفیظ احمد نے تھانہ محمودآباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔